قرارداد کی منظوری کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ خوش آئندہ ہے کہ یہ ایوان اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مشترکہ طور پر قرار داد لایا ہے، قرارداد کی منظوری پر ایوان اور تمام ارکان پارلیمنٹ کا شکر گزار ہوں۔ شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں 9 ماہ سے قتل عام جاری ہے، خواتین اور بچوں سمیت 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا جب کہ غزہ میں اسپتالوں، اسکولوں اور میڈیا نمائندوں کو نشانہ بنایا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس قتل عام پر آنکھیں بند کرنے سے کام نہیں چلے گا، اسماعیل ہنیہ شہید کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان جرائم پر صیہونی ریاست کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کی گئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر ایاز صادق، رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور تمام جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے شرکت کی
Related Posts
غزہ جنگ کو ایک سال مکمل ، حماس نے تل ابیب پر راکٹ داغ دئے
- Admin
- October 7, 2024
- 0
حماس کے القسام بریگیڈ نے آج غزہ جنگ کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر اسرائیلی شہر تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ کیا […]
لبنان میں پیجر دھماکوں سے ہونے والے نقصانات کی وجوہات اور تفصیلات سامنے آگئیں
- Admin
- September 18, 2024
- 0
ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیجر کی معیاری بیٹری سے دھماکے کا امکان نہیں ہوتا، پیجر جدید ترین نظام پر میسج بھیجتا ہے مگر […]
سزا یافتہ شخص کو وزارت سے نوازنے پر تھائی لینڈ کے وزیر اعظم برطرف
- Admin
- August 14, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے ماضی میں سزا یافتہ وکیل کو اپنی کابینہ میں وزیر بنانے پر […]