ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل کی جا سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی، فائر وال ایکٹو ہونے سے انٹرنیٹ سروس سلو جبکہ سوشل میڈیا ایپز پر ویڈیوز، آڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکیں گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ صورتحال دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ، موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے حفیط الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل فون سروس کی بندش کے احکامات ابھی موصول نہیں ہوئے۔وی پی این سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا وی پی این کی رجسٹریشن کا طریقہ کار ویب سائٹ پر موجود ہے، انفرادی طور پر وی پی این کی رجسٹریشن کا طریقہ بھی درج ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور اس مرتبہ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا
Related Posts
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالے سال سے کم بچوں اور فلسطینیوں کے نام امریکی کانگریس میں پیش
- Admin
- September 20, 2024
- 0
الجزیرہ کی خبر کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی فلسطینی نژاد امریکی مسلم رکن کانگریس راشدہ طلیب نے 7 اکتوبر کے بعد سے […]
تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کا معاملہ، خاتون ملزمہ گرفتار
- Admin
- October 12, 2024
- 0
اے این ایف ترجمان کے مطابق اسلام آبادکی ایک بڑی یونیورسٹی کے قریب خاتون منشیات فروش سے ایک کلو گرام ہیروئن اور 200 گرام چرس […]
پاکستان میں آنلائن مواد کو بلاک کرنے کیلئے ویب مانیٹرنگ سسٹم کا استعمال جاری
- Admin
- August 29, 2024
- 0
قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) پاکستان میں آن لائن ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کو بلاک کرنے کے […]