تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی وزارت داخلہ کے سیکشن افسر کی جانب سے چیف سیکریٹری کے پی کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ہدایت کی گئی ہے کہ کے پی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ تحریک انصاف کے احتجاج میں ریاستی مشینری استعمال نہ ہو۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعت کے احتجاج میں کے پی حکومت سرکاری افسران، نفری اوراخراجات استعمال نہ کرے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو فیصلہ کن احتجاج کے طور پر دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی ہے اور اس حوالے سے یہ خبر بھی آئی ہے کہ احتجاج میں ریسکیو 1122 کی گاڑیاں لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
Related Posts
امریکی ایوان نمائندگان کا عمران خان کی رہائی کیلئے جوبائیدن کو خط، پاکستان کا سخت رد عمل
- Admin
- October 24, 2024
- 0
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا ایس سی او اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور روسی […]
علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد داخل، پولیس گرفتاری کیلئے کے پی ہاوس پہنچ گئی
- Admin
- October 5, 2024
- 0
وزیر اعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ہر صورت ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ دوسری جانب اسلام آباد […]
حکومت نے جشن آزادی کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی
- Admin
- August 13, 2024
- 0
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر […]