اسرائیل کا شام لبنان بارڈر پر فضائی حملہ، 5 شامی فوجی ہلاک

عرب میڈیا کی خبر کے مطابق شام سے ہونے والے ڈرون حملوں کے بعد کل رات  اسرائیلی فوج نے شام لبنان بارڈر پر قائم شامی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے  میں 5 شامی فوجی ہلاک ہوئے۔ خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے شام، لبنان بارڈر پر قائم انفرااسٹکچر پر حملہ کیا جس کے ذریعے حزب اللہ شام کے راستے لبنان میں اسحلہ منتقل کر رہی تھی۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل شام میں موجود مزاحمتی قوتوں نے ڈرون طیاروں سے شمالی اسرائیل کی ایلات بندرگاہ کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے

Leave a Reply