عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مسجد اور اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 افراد شہید اور 93 زخمی ہوئے۔عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے اسرائیلی حملوں میں کل 50 افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مسجد اور اسکول کوحماس کےکمانڈ اینڈکنٹرول مراکز کے طور پر استعمال کیاجا رہاتھا جبکہ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مسجد اور اسکول میں اسرائیلی بمباری کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے لبنان پر بھی فضائی حملے جاری ہیں اور گزشتہ روز اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر ایک اور بڑا حملہ کیا جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا مگر تاحال ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد واضح نہیں
Related Posts
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 23 فلسطینی شہید
- Admin
- November 9, 2024
- 0
غزہ میں مسلسل اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔گزشتہ صبح سویرے سے رات گئے تک اسرائیلی فوج نے […]
پاکستان معاشی تجاویز پر عمل کرے تو یہ اسکا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو سکتا ہے، آئی ایم ایف مشن چیف
- Admin
- October 3, 2024
- 0
پاکستان میں آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان ایمانداری سے معاشی تجاویز پر عمل کرے تو یہ اس کا آخری […]
پنجاب میں اسموگ کے باعث آنکھ، ناک اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ
- Admin
- November 5, 2024
- 0
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 21 سے 27 اکتوبر تک آنکھ کے انفیکشن کے 55 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت پنجاب کا […]