سیلابی ریلے کے چوتھے روز بھی شاہراہ کاغان کی بحالی کا کام مکمل نہ ہو سکا

ترجمان این ایچ اے کے مطابق متبادل راستےکے لیے ڈالےگئے پائپ اور دیگر سامان سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ترجمان نے بتایا کہ جب تک بارش نہیں رکتی پل اور متبادل راستےکی تنصیب ممکن نہیں۔ڈپٹی کمشنر عدنان بھٹی کا کہنا ہے کہ جل کھڈ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ کو کھول دیا گیا تھا، وادی کاغان سے براستہ چلاس سیاحوں کی واپسی جاری ہے، سیاحوں کو 3 روز سے ہوٹلوں میں رہائش فری اور کھانے پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے

Leave a Reply