پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے اس بار بھی احتجاج کیلئے ریسکیو 1122 کی گاڑیاں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن کے پی مینا خان نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کے لیے ریسکیو کی گاڑیاں پی ٹی آئی قافلوں کے ساتھ جائیں گی ، ضرورت پڑی تو پرائیویٹ گاڑیاں کرایہ پر لیں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو فیصلہ کن احتجاج کے طور پر دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی ہے جب کہ پارٹی کی طرف سے 26 ویں ترمیم کی واپسی، گرفتار کارکنان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ کی واپسی کے مطالبات کیے گئے ہیں۔دوسری جانب حکومت نے بھی پی ٹی آئی کے احتجاج اور ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Related Posts
آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل، پاور پلانٹس میں اضافی منافع خوری کی نشاندہی
- Admin
- September 1, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس کی اضافی منافع خوری کی نشاندہی کرلی ہے، 13 آئی پی […]
عمران خان کی رہائی تک اسلام آباد میں موجود رہیں گے، علی امین گنڈاپور
- Admin
- November 23, 2024
- 0
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر کہا کہ حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہو […]
سپریم کورٹ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کل سنائے گی
- Admin
- July 11, 2024
- 0
سپریم کورٹ کل صبح 9 بجے مخصوص نشستوں کا فیصلہ سنائے گی۔فُل کورٹ فیصلہ نہیں سنائے گی بلکہ قاضی صاحب کا ریگولر بینچ جس میں […]