ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بیروت پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ اور تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین بالکل صحت مند ہیں، اسرائیلی حملے سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا۔اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراغچی نے کہا کہ اسرائیل نے بیروت پر حملے میں امریکی بنکربسٹربم استعمال کیے، ایران ہرصورت لبنان اور مزاحمت کا ساتھ دے گا۔بیروت حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خامنہ ای کے مشیرعلی لاریجانی نے کہا کہ اسرائیل نے سرخ لکیرعبور کردی ہے، صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی، حزب اللہ کے پاس قائدانہ صلاحیت رکھنے والے بہت سارے کمانڈر اور رہنما ہیںمشیرعلی لاریجانی کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے سربراہ کی ہلاکت کی صورت میں متبادل قیادت تحریک کو چلانے کے لیے تیار ہے
Related Posts
کن پاکستانی اداکاراوں کو ایکٹنگ نہیں آتی اداکار اظفر علی نے بتا دیا
- Admin
- July 12, 2024
- 0
اداکار اظفر علی نے شوبز انڈسٹری میں ہٹ ڈرامے کرنے والی اداکارہ رمشا خان، کبریٰ خان اور نازش جہانگیر کی اداکاری کے بارے میں اپنے […]
متنازع ویڈیو کے بعد اروشی روٹیلا کی آڈیو بھی لیک ہو گئی
- Admin
- July 19, 2024
- 0
بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو 23 سیکنڈ کے متنازع کِلپ پر مشتمل ہے جس سے متعلق سوشل میڈیا صارفین قیاس کررہے ہیں کہ متنازع کلپ […]
ہم سب ایک جیسے لوگ ہیں، سنیدھی چوہان کی پاکستانی فنکاروں کی تعریف
- Admin
- August 6, 2024
- 0
بالی وڈ کی بیشتر فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی سنیدھی چوہان نے ایک انٹرویو میں پاکستانی موسیقی اور گلوکاروں کے حوالےسے بات کرتے […]