قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، قتل پر مذمتی قراداد بھی ایوان سے منظور

قرارداد کی منظوری کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ خوش آئندہ ہے کہ یہ ایوان اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مشترکہ طور پر قرار داد لایا ہے، قرارداد کی منظوری پر ایوان اور تمام ارکان پارلیمنٹ کا شکر گزار ہوں۔ شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں 9 ماہ سے قتل عام جاری ہے، خواتین اور بچوں سمیت 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا جب کہ غزہ میں اسپتالوں، اسکولوں اور میڈیا نمائندوں کو نشانہ بنایا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس قتل عام پر آنکھیں بند کرنے سے کام نہیں چلے گا، اسماعیل ہنیہ شہید کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان جرائم پر صیہونی ریاست کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کی گئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر ایاز صادق، رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور تمام جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے شرکت کی

Leave a Reply