اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ 24 نومبر کو کچھ نہیں ہونا، پی ٹی آئی قیادت اندرون خانہ لیٹی ہوئی ہے، یہ ڈرامے بازی عمران خان کی رہائی کے لیے ہورہی ہے مگر عمران کا سودا کرکے پی ٹی آئی کے لوگ ریلیف لے رہے ہیں، احتجاج میں 50 ہزار آئیں یا 50 لاکھ لوگ کوئی فرق نہیں پڑے گا، 25 نومبرکو بانی پی ٹی آئی پرفرد جرم عائد ہونی ہے اس لیے 24 کے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے مداخلت دیکھنے کو مل رہی ہے، اب عمران خان کی بات کو مانتا ہوں کہ رجیم چینج کے وقت باہر سے مداخلت تھی، اچانک کانگریس اور دیگر طرف سے خط آگئے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، میری نزدیک یہ (امریکا) سپر پاورز نہیں بلکہ زیرو پاورز ہیں کیونکہ ان کو فلسطین پر ظلم نظر نہیں آرہا، سب کو کہتے ہیں کہ اپنا کام کریں ہم مداخلت نہیں کرتے تو آپ بھی نا کریں ۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ خواہش ہے کہ بانی پی ٹی آئی کےجیل میں رہتےہوئے ان کی پارٹی فائدہ نہ اٹھائےاور نہ پیسے بنائے، بانی پی ٹی آئی کو بچانے کے لیے اب ان کے پاس کوئی نہیں بچا، غریبوں کو مروانے کے لیے یہ مل کر ڈراما کررہے ہیں۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ انڈر گراؤنڈ تو بات ہورہی ہے، پی ٹی آئی میں دھڑیں ہیں، اور پارٹی میں مخصوص ٹولہ اور ان کے بچے پیسے کما رہے ہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کے لیے مشکلات کھڑی کررہے ہیں، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کہیں موجود نہیں سوائے خیبرپختونخوا کے، یہ سب پیروں میں پڑے ہوئے ہیں، 24 نومبر والا معاملہ پانی کا بلبلہ بننے جارہاہے، 24نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی، کوئی ایم این اے ایم پی اے 50 لوگ بھی نہیں لاسکے گا، بانی پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے کوئی مخلص لوگ نہیں، سب کمپرومائز لوگ پارٹی میں موجود ہیں۔جنرل فیض حمید کے بارے میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ان کی چیزیں بھی تیز چل رہی ہیں
Related Posts
بھارت کے چھوٹے سے گاوں میں کملا ہیرس کی جیت کی دعائیں کی جانے لگیں
- Admin
- November 5, 2024
- 0
بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور واقع تلاسین دھراپرم گاؤں میں امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس […]
ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس اور مجالس جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات
- Admin
- July 17, 2024
- 0
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور انکے اصحاب کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن پر ملک کے مختلف شہروں میں […]
سو سال بعد کامیابی: مصر کو ملیریا سے پاک قرار دے دیا گیا
- Admin
- October 21, 2024
- 0
عالمی ادارہ صحت (WHO) نے مصر کو ملیریا سے پاک قراردے دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی)کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے مصر کو ملیریا […]