عالمی ادارہ صحت (WHO) نے مصر کو ملیریا سے پاک قراردے دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی)کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے مصر کو ملیریا سے پاک قرار دے دیا ہے۔ مصر نےتقریباً 100 سال قبل ملیریا کے خاتمےکی مہم شروع کی تھی۔مصر، متحدہ عرب امارات اور مراکش کے بعد مشرقی بحیرہ روم خطے میں تیسرا ملیریا فری ملک بن گیا ہے جب کہ دنیا بھر میں اب تک44 ممالک کو ملیریا فری قرار دیا جاچکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے کسی بھی ملک کو ملیریا فری کا سرٹیفکیٹ اس وقت دیا جاتا ہے جب وہاں مسلسل 3 سال تک بیماری کا پھیلاؤ یا دوبارہ افزائش کو روک دیا جائے۔ واضح رہے کہ ہر سال ملیریا سے تقریباً 6 لاکھ افراد کی جان جاتی ہے اور ان میں سے اکثریت کا تعلق افریقی ممالک سے ہوتا ہے
Related Posts
لیپ ٹاپ سکیم کے کروڑوں لیپ ٹاپ پڑے خراب ہونے کا انکشاف
- Admin
- September 26, 2024
- 0
دستاویزات کے مطابق طلبا کو تقسیم نہ ہونے والے لیپ ٹاپس پڑے پڑے ناکارہ ہوگئے، لیپ ٹاپ اسکیم کے اسٹاک میں موجود لاکھوں روپے مالیت […]
ٹرمپ کے متنازع احکامات پر کیا رد عمل دینا ہے؟ پینٹا گون کے بڑوں نے سر جوڑ لئے
- Admin
- November 9, 2024
- 0
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ارادے کا اظہار کیا تھا کہ وہ فعال فورسز کو مقامی […]
جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف دھرنا لیاقت باغ پر جاری، ایک مہینہ بھی یہاں ٹھہرنا پڑا تو ہم تیار ہیں، حافظ نعیم الرحمان
- Admin
- July 26, 2024
- 0
لیاقت باغ میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں ہورہی ہیں، […]