غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت پھر سے جاری ، پناہ گزین سکول پر حملے میں 17 فلسطینی شہد

عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے پناہ گزین اسکول پر اسرائیلی بمباری سے بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید ہوئے اور  60 سے زیادہ شدید زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسکول پر پہلے حملے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے مزید بم برسائےاسرائیلی فوج کے مطابق اسکول کو فلسطینی گروپ حماس کے کمانڈ سینٹر کے طور پر جنگجوؤں کو چھپانے اور ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔حماس نے اسرائیلی الزامات کی تردید کی ہے ۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس، حزب اللہ کمانڈروں پر ٹارگٹڈ حملے بڑھا دیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے 2 ڈرون حملے کیے گئے جس میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر سمیت 9 فلسطینی شہید ہوئے۔
ادھر لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر علی عبد علی شہید ہوئے۔حزب اللہ نے بھی اسرائیلی اہداف کو راکٹوں اور توپوں سے نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری وحشیانہ حملوں میں اب تک 39 ہزار 500 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں

Leave a Reply