وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔مریم نواز نے ملکی تاریخ کے پہلے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دیتے ہوئے ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیے، گردے کے مرض میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے 8 لاکھ ڈائیلیسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ڈائیلیسز مریضوں کے لیے مفت ادویات، ٹیسٹ یقینی بنانے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلیسز سینٹر میں ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلیسز یونٹ قائم کرنے پربھی اصولی اتفاق کیا گیا اور مریم نواز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں ڈائیلیسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلیسز رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔وزیراعلیٰ نے پی آئی سی ٹو کو اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنانے اور نواز شریف کینسر اسپتال میں ہیڈ مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ امراض قلب کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی، آلات اور میڈیسن لائی جائیں، اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی جدید ترین ٹریننگ کرائی جائے اور ماسٹر ٹرینر تعینات کیے جائیں۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ سے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی
Related Posts
حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا، عطا تارڑ
- Admin
- July 15, 2024
- 0
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کو ملکی دفاع پر حملے کیے گئے، بانی پی […]
جو کہتے تھے ہم نے دو قومی نظریے کو خلیج بنگال میں ڈبو دیا وہ لوگ کہاں ہیں؟ آرمی چیف جنرل عاصم منیر
- Admin
- August 8, 2024
- 0
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ جو شریعت اور آئین کو نہیں […]
کے پی ہاوس اسلام آباد سے وزیر اعلی پختونخوا کا انتہائی قیمتی سامان غائب، علی امین پریشان
- Admin
- November 2, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے دوران وزیراعلی کے پی کا سامان کے پی ہاؤس اسلام آباد سے غائب ہوا، وزیر اعلیٰ علی امین […]