پشاور میں نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے ان کے درمیان پیغام رسانی کا کام کیا مگر کوئی خاطرخواہ نتیجہ نہیں نکلا، موجودہ حالات میں سیاسی قیادت کو کہتا ہوں کہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں مذاکرت کا راستہ اختیار کریں۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آگ لگی ہے اور آہستہ آہستہ پھیل رہی ہے، رہی سہی جمہوریت بھی مہمان لگ رہی ہے، کسی بھی ٹکراؤ کے نتیجے میں نقصان جمہوریت کا ہوگا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کیلئے پہل کرے اور قیام امن کیلئے تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کرے، سیاست دلیل اور برداشت کا نام ہے۔ اپوزیشن اور حکومت جمہویت کے پہیے ہوتے ہیں، مضبوط جمہوریت کیلئے ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوتا ہے۔جماعت اسلامی کے سابق امیر کا مزید کہنا تھا کہ اب تک حکومت نے امن سے متعلق جتنے اعلانات کیے اس پر عملدرآمد نہیں کیا، تجویز ہے کہ پسند و ناپسند چھوڑ کر تمام سیاسی جماعتوں کو بلا کر معاملات سلجھائیں ورنہ رہی سہی جمہوریت موجودہ صورتحال میں مجھے مہمان لگتی ہے۔
Related Posts
اسد قیصر نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو غدار قرار دے دیا
- Admin
- October 21, 2024
- 0
آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ یہ ان کے نہیں بانی پی ٹی آئی کے ووٹ […]
اسرائیل سے کشیدگی : ایرانی حکومت نے دفاعی بجٹ میں 200 فیصد اضافہ تجویز کر دیا
- Admin
- October 30, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اپنے دفاعی بجٹ میں تین گنا اضافے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس کی تصدیق حکومتی ترجمان کی جانب […]
پنجاب اربن یونٹ نے صوبے میں فضائی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ دریافت کر لی
- Admin
- November 14, 2024
- 0
پنجاب اربن یونٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں فضائی آلودگی پھیلانے میں سب سے آگے ہیں اور شعبہ ٹرانسپورٹ […]