انیس نومبر کی شب گلوکار کی اہلیہ سائرہ بانو نے طلاق کا اعلان کیا جس کے بعد اے آر رحمان نے بھی ایکس اکاؤنٹ پر بیان جاری کیا اور شادی کے 29 برس بعد اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی۔اب گلوکار کے بچوں کے بیانات سامنے آئے ہیں جو تینوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیے۔
اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین نے اپنی اسٹوری میں لکھا ‘ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ اس وقت ہماری پرائیویسی کا احترام کریں اور ہماری صورتحال سمجھنے کے لیے آپ سب کا شکریہ
دوسری جانب اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے بھی بھائی کے الفاظ والی اسٹوری شیئر کی جب کہ دوسری بیٹی رحیمہ نے بھی ایسا ہی کچھ لکھا۔حیمہ نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر کہا کہ ‘یہ قابلِ تعریف ہوگا اگر آپ سب اس صورتحال کو ہماری پرائیویسی سمجھیں اور عزت دیں’۔واضح رہے کہ اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی اور جوڑے کے تین بچے ہیں۔اے آر رحمان اور سائرہ کی ارینج میرج ہوئی تھی، موسیقار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ نے سائرہ سے شادی کرائی تھی