اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز غزہ کے ایک علاقے کا دورہ کیا اور وہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی جو ہمارے پاس ایک مغوی لائے گا اسے 50 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جب کہ اسے اپنے خاندان سمیت یہاں (غزہ) سے نکلنے کے لیے محفوظ راستہ بھی دیاجائیگا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ فیصلہ آپکا ہے کیونکہ نتیجہ پھر بھی وہی رہے گا اور ہم سب مغویوں کو واپس لائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کا اندازہ ہے کہ ابھی بھی 101 اسرائیلی حماس کے پاس یرغمال ہیں اور ان میں سے کچھ کی موت بھی واقع ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل میں یرغمالیوں کی محفوظ بازیابی اور جنگ بندی ڈیل کے لیے احتجاج مسلسل جاری ہے اور اسرائیلی شہری نیتن یاہو حکومت پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ7 اکتوبر 2023 کے دن حماس جنگجو جن اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر غزہ لائے تھے اسرائیل ایک سال سے غزہ میں کارروائی کرنے کے بعد بھی ان میں سے صرف چند لوگوں کو فوجی آپریشن کے زریعے ہی آزاد کروا سکا جب کہ بقیہ یرغمالی یا تو کسی معاہدے کے نتیجے میں آزاد کیےگئے یا ابھی حماس کی قید میں ہیں
Related Posts
یورپی کمیشن نے میٹا پر 78 کروڑ یورو سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا
- Admin
- November 15, 2024
- 0
یورپی ادارے نے یہ جرمانہ فیس بک مارکیٹ پلیس کی جانب سے یورپی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا ہے۔یورپی کمیشن کی جانب سے […]
جعلی سمز کی بندش کا دوسرا مرحلہ شروع، غیر تصدیق شدہ جعلی سمز بند کی جائیں گی
- Admin
- September 2, 2024
- 0
پی ٹی اے کے مطابق دوسرے مرحلے میں جن لوگوں کے شناختی کارڈ کی مدت 2017 سے پہلے مکمل ہوچکی اور اس کی تجدید نہیں […]
پی ٹی آئی میں پارٹی ٹکٹ اور عہدہ احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط
- Admin
- November 18, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں پارٹی ٹکٹ اور عہدہ احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط کر دیا گیا ہے، بشریٰ بی […]