لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تمام مقدمات میں عبوری ضمانت دینے کی استدعا مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے ان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت محکمہ داخلہ پنجاب اور وفاق کی جانب سے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی۔عدالت کو بتایا گیا کہ عمران خان کے خلاف اسلام آباد پولیس نے 62 کیسز درج کررکھے ہیں اور پنجاب کی حدود میں 54 مقدمات درج ہیں۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان کو تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے، اس پر جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ میرے نزدیک ملزم کا ضمانت قبل از گرفتاری میں عدالت کے روبرو پیش ہونا ضروری ہے۔
بعد ازاں عدالت نے تمام رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹا دی