نیوزی لینڈکے شہر آکلینڈ میں خالصتان کی آزادی کیلئے منعقد ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھی جس کے سبب ریفرنڈم کے مقررہ وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑا، خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد آکلینڈ پہنچی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ووٹ ڈالنےکیلئے آئے افراد نے بھارت کیخلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ ووٹنگ کیلئے لوگ پرجوش نظر آئے۔انڈی پینڈنٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔اس کے علاوہ شرکا سے سکھ فار جسٹس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں نے ویڈیو لنک سےخطاب بھی کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود سکھوں نے تشدد کے بجائے ووٹ کا راستہ اپنایا، ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آئندہ برس 23 مارچ کو امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوگا۔دوسری جانب مبصرین کا ماننا ہے کہ ریفرنڈم سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں
Related Posts
ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن، عوام اب پی ٹی آئی کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئے گی، عون چوہدری
- Admin
- November 17, 2024
- 0
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر جلاؤ گھیراؤ کی فضا قائم کرکے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے […]
وزیر اعلی کے پی کا گورنر فیصل کریم کنڈی سے پہلا با ضابطہ رابطہ
- Admin
- October 10, 2024
- 0
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی دعوت پر صوبے کی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر […]
حکومت پاکستان کا سردیوں کی آمد پر غزہ کیلئے امداد بھجوانے کا فیصلہ
- Admin
- October 18, 2024
- 0
وزیراعطم شہباز شریف کی زیر صدارت غزہ کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں این ڈی ایم اے کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں […]