گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی دعوت پر صوبے کی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر مختلف سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بلائےگئے جرگے میں شرکت کریں گے۔وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کا گورنر فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پہلا باضابطہ رابطہ ہو گا جس کے لیے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد میں تمام مصروفیات ترک کرکے پشاور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔گرینڈ جرگہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کی مشاورت کے نتیجے میں بلایا گیا ہے، جرگے کی سربراہی صوبے کے چیف ایگزیکٹو کریں گے۔صوبائی جرگے کی تجاویز پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے رات گئے وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبر پختونخواہ سے رابطہ بھی کیا تھا، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی گرینڈ جرگے میں وفاقی حکومت کے نمائندے کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ یاد رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے مئی 2024 میں گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے ان کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی تھی اور دونوں صوبائی عہدیداران ایک دوسرے کے خلاف کئی بیانات دے چکے ہیں
Related Posts
رواں سال 4 سوپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا
- Admin
- August 16, 2024
- 0
خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں لوگ سپر مون کے نظارے سے محظوظ ہوسکیں گے۔رواں سال کا پہلا سپر مون 19 اگست یعنی پیر […]
ہماری غلطی سے عمران خان کی سختیاں بڑھ رہی ہیں ، ذمہ دار مرکزی قیادت ہے، شوکت یوسفزئی
- Admin
- November 28, 2024
- 0
شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی کا شوہر بغیر جرم کے جیل میں ہے وہ کیوں نہ سڑک پر نکلتیں؟ […]
آئی پی پیز کیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل، پاور پلانٹس میں اضافی منافع خوری کی نشاندہی
- Admin
- September 1, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس کی اضافی منافع خوری کی نشاندہی کرلی ہے، 13 آئی پی […]