وزیراعطم شہباز شریف کی زیر صدارت غزہ کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں این ڈی ایم اے کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت سردیوں کی آمد پر غزہ کے لیے امداد بھجوائے گی اور غزہ میں فوری طور پر 600 ٹن امداد بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں کمبل رضائیاں، ادویات اور گرم ملبوسات شامل ہوں گی۔غزہ کے لیے بھجوائے جانے والے امدادی سامان میں 12 ہزار سے زائد کمبل بھی شامل ہوں گے۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو بہترین چیزیں بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کے معصوم لوگوں کے ساتھ ہیں، عالمی برادری غزہ کے غریب عوام کی امداد کرے جب کہ عالمی برادری جنگ بندی میں کردار ادا کرے۔