ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن، عوام اب پی ٹی آئی کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئے گی، عون چوہدری

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر جلاؤ گھیراؤ کی فضا قائم کرکے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھا پردے کے پیچھے بیٹھ کر حکم چلانے والے اپنے ہی ملک میں انارکی پھیلا رہے ہیں، ایسے لوگ پہلے اپنے بچوں کو آگے لائیں پھر کے پی کے غیور عوام اور ان کے بچوں کو آگے لائیں۔رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ٹاسک ملا ہے کہ ملک میں آگ لگائیں ، کیا آپ ریاست سے لڑ سکتے ہیں ، ہم نے اس ملک کے عوام کی فلاح کے لیےکام کرنا ہے، ملک کے عوام اب ان جھوٹے نعروں میں نہیں آئے گی کیونکہ ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے

Leave a Reply