بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے بتایا کہ میری اور سیف کی ائیر کنڈیشن پر لڑائی ہوجاتی ہے، کرینہ گرم ماحول کو ترجیح دیتی ہیں اور درجہ حرارت 20 ڈگری رکھنے پر خوش رہتی ہیں جب کہ سیف علی خان کم سے کم درجہ حرارت یعنی 16 کے لیے اصرار کرتے ہیں۔ کرینہ نے اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اس جوڑی میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر اکثر اوقات جھگڑے ہو جاتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کچھ جوڑوں میں اے سی کے درجہ حرارت پر بھی طلاق ہو جاتی ہے، جب کرشمہ کپور میرے گھر آتی ہیں تو گھر کی صورتحال مختلف ہوجاتی ہے، کرشمہ عرف لولو چاہتی ہیں کہ اے سی کا درجہ حرارت 25 پر ہو، کرشمہ میرے گھر آتے ہی اے سی کا درجہ حرارت بدل دیتی ہیں۔کرینہ نے بتایا کہ اس بات پر سیف علی خان بہت چڑتے ہیں، وہ مذاق میں کہتے ہیں کہ شکر ہے میں نے بیبو سے شادی کی ہے لولو (کرشمہ کپور) سے نہیں کیوں کہ بیبو کم از کم اے سی کے 19 درجہ حرارت پر تو مان جاتی ہیں۔خیال رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کو 12 سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے، اس جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں
Related Posts
شاہ رخ کیلئے لوگ پاگل ہیں مجھے بھی انکے جیسی شہرت چاہیے، عرفی جاوید
- Admin
- September 8, 2024
- 0
سوشل میڈیا سائٹس پر اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر عرفی […]
کنوارے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، تحقیق
- Admin
- November 18, 2024
- 0
کہا جاتا ہے کہ شادی ایک ایسا لڈو ہے جسے کھانے والا بھی پچھتاتا ہے اور نہ کھانے والا بھی۔مگر حقیقت تو یہ ہے کہ […]
خلیل الرحمان اپنے تکبر اور حقارت کی وجہ سے منہ کی کھا رہے ہیں، ریشم
- Admin
- August 13, 2024
- 0
حال ہی میں خلیل الرحمان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’مجھے نعمان اعجاز سے نفرت ہے اور میں بلاوجہ کسی سے نفرت نہیں […]