محکمہ موسمیات کے مطابق عمومی طور پر اسموگ نومبر سے دسمبر کے دوران جاری رہتی ہے تاہم اس مرتبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اسموگ میں واضح اضافےکا خدشہ ہے۔دوسری جانب فیکٹریوں کی آلودگی اور گاڑیوں کا دھواں بھی اسموگ بڑھنے کا باعث بن سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے رواں برس پاکستان کے چند بڑے شہروں میں اسموگ بڑھنےکا خدشہ ظاہرکیا ہے جن میں لاہور،گوجرانوالہ ،شیخوپورہ، قصور اور فیصل آباد شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسموگ میں اضافہ شہریوں کی صحت اور ماحول کو بھی آلودہ کرسکتا ہے، اسموگ کے دوران حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کا خطرہ بھی زیادہ ہے۔اسکے علاوہ اسموگ سے متاثرہ شہروں میں دمہ کا مرض بڑھ سکتا ہے، بچے بزرگ اور قوت مدافعت کی کمی کا شکار افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں
Related Posts
اسرائیل کا شام لبنان بارڈر پر فضائی حملہ، 5 شامی فوجی ہلاک
- Admin
- September 27, 2024
- 0
عرب میڈیا کی خبر کے مطابق شام سے ہونے والے ڈرون حملوں کے بعد کل رات اسرائیلی فوج نے شام لبنان بارڈر پر قائم شامی […]
آج نواز شریف کی حکومت ہے اسلئے معیشت ترقی کر رہی ہے، وزیر اعلی پنجاب
- Admin
- October 28, 2024
- 0
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کی حکومت ہے اس لیے معیشت ترقی کر رہی ہے۔حافظ آباد میں کسان کارڈ […]
اسلام آباد میں پر امن دھرنا ہو گا، شرکاء ریلیف کے بغیر واپس نہیں آئیں گے، حافظ نعیم الرحمان
- Admin
- July 25, 2024
- 0
گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت جب عوام کو بنیادی سہولت فراہم نہیں […]