وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں غزہ اور لبنان بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا جس کے بعد وزیراعظم نے لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے دو جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں شہباز شریف نے امداد کی ترسیل کے لیے فلسطین لبنان، اردن اور مصر میں پاکستانی سفراء سے روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحقین تک پہنچے اور امداد ی سامان کی ترسیل کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہوائی راستے کے علاوہ زمینی راستے سے بھی امدادی سامان روانہ کیا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان سے متعلق آگہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ عوام عطیات جمع کروا کر فلسطینی اورلبنانی بہن بھائیوں کی امداد میں ساتھ دیں
Related Posts
ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلےپر اپیل دائر کر دی
- Admin
- July 23, 2024
- 0
پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کی جس میں حامد رضا، الیکشن کمیشن اور سنی اتحادکونسل […]
صیہونیت کی تبلیغ اور علامت کی نمائش پر سزا ہو گی، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں بل منظور
- Admin
- November 7, 2024
- 0
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں کرمنل لاء ترمیمی بل پیش کیا جس کی […]
کوئٹہ میں بچے کے اغوا کا ازخود نوٹس، تمام آئی جیز اور سیکرٹری داخلہ سپریم کورٹ طلب
- Admin
- November 21, 2024
- 0
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے ملک بھر سے لاپتا بچوں سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔دوران […]