وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کی حکومت ہے اس لیے معیشت ترقی کر رہی ہے۔حافظ آباد میں کسان کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کسانوں کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے دن رات کوششیں کر رہےہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایسی پالیسی بنانا ہے جس سے کسانوں کو نقصان نہ ہو، کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست کسانوں تک پہنچ رہے ہیں، کسان کارڈ کیلئے 12 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار کے دور میں اسٹاک ایکسچینج ڈوب رہی تھی مگر آج 90 ہزار پر ہے، آج نواز شریف کی حکومت کے باعث معیشت ترقی کررہی ہے اور مہنگائی نیچے آئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ آج غیرملکی مہمان آرہےہیں اور اعتماد بحال ہورہا ہے، میں پنجاب کوبدلتا ہوا دیکھ رہی ہوں، پیشگوئی کرکے جارہی ہوں کہ فتنہ ختم ہورہاہے اور گالم گلوچ کی سیاست دم توڑتی جارہی ہے
Related Posts
مخصوص نشستوں کیلئے اسپیکر کا خط، پی ٹی آئی نے وضاحت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- Admin
- September 21, 2024
- 0
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کمیشن کو خط پر وضاحت کی استدعا کرتے […]
اسلام آباد میں پر امن دھرنا ہو گا، شرکاء ریلیف کے بغیر واپس نہیں آئیں گے، حافظ نعیم الرحمان
- Admin
- July 25, 2024
- 0
گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت جب عوام کو بنیادی سہولت فراہم نہیں […]
حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کر دی
- Admin
- September 28, 2024
- 0
حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے انکی بیٹی زینب بھی حملے میں شہید ہو گئیں۔گزشتہ روز اسرائیل نے […]