پکے ہوئے گوشت کے ٹھنڈے پارچوں یا Deli meat سے یہ بیکٹیریا امریکا کی مختلف ریاستوں میں پھیل رہا ہے۔یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کی جانب سے بتایا گیا کہ فلوریڈا، نیو میکسیکو، Tennessee اور ساؤتھ کیرولائنا میں حالیہ دنوں میں اس بیکٹیریا کے پھیلاؤ سے 5 افراد ہلاک جبکہ 14 بیمار ہوئے۔اب تک مجموعی طور پر اس بیکٹیریا سے 8 افراد ہلاک اور 57 بیمار ہوئے ہیں جن سب کو اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔لسٹیریا ایسا بیکٹیریا ہے جو مختلف اشیا کی سطح جیسے گوشت کے ٹکڑوں میں زندہ رہتا ہے اور غذائیں فریز کیے جانے پر بھی اسے کچھ نہیں ہوتا۔منجمد ہونے سے تو بیکٹیریا مرتا نہیں مگر غذا کو کھانے سے قبل مناسب درجہ حرارت پر گرم کرنے پر اس کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔سی ڈی سی کے مطابق لیبارٹری اور دیگر ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ deli meat پراڈکٹس سے یہ بیکٹیریا پھیلا ہے۔اس بیکٹیریا کے شکار افراد میں بخار، کپکپی اور سر درد جیسی علامات سامنے آتی ہیں جبکہ کچھ مریضوں میں اس کا دورانیہ 10 ہفتوں تک ہو سکتا ہے۔بیکٹیریا کے پھیلاؤ کا باعث والی مصنوعات کو واپس طلب کیا گیا ہے اور سی ڈی سی نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ واپس طلب کیے گئے گوشت کو کھانے سے گریز کریں
Related Posts
ڈونلڈ ٹرمپ ڈیمو کریٹ حریف کملا ہیرس سے مباحثے سے فرار ہو گئے
- Admin
- August 4, 2024
- 0
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کملاہیرس کے جو بائیڈن کی جگہ لینے سے مباحثہ تمام ہوگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور جو […]
اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی اور غذائی قلت شروع کر رکھی ہے، اقوام متحدہ
- admin
- July 10, 2024
- 0
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے 10 آزاد ماہرین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر فلسطینیوں کے […]
غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 21 ہزار بچوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف
- admin
- June 28, 2024
- 0
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بچوں کے حقوق اور فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ […]