نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ 2024 کا الیکشن میں نے 85 سال کی عمر میں لڑا اب صحت مزید انتخابی سیاست کی اجازت نہیں دیتی۔انہوں نے کہا کہ ہم شہیدوں کے امین ہیں، سیاست سے علیحدگی اختیار نہیں کی، مرتے دم تک سیاست کرتا رہوں گا۔
اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ پشاورکے عوام نے بہت پیار دیا ہے مگر اب پشاورسے اسلام آباد منتقل ہونے پر بھی سوچ رہا ہوں