امریکی میڈیا کے مطابق 45 امریکی ڈاکٹرز اور نرسوں کےگروپ نے صدر جوبائیڈن اور نائب صدرکملا ہیرس کوخط لکھا۔امریکی میڈیا کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ہم نے غزہ میں جو دیکھا اس پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے، غزہ میں بچوں کو جان بوجھ کر زخمی کیاگیا، ہم میں سے ہر ایک نے روز ایسے بچوں کا علاج کیا جنہیں سر اور سینے میں گولی ماری گئی۔دستخط کنندگان کے خط میں کہا گیا ہے کہ چاہتے ہیں آپ وہ ڈراؤنےخواب دیکھیں جو ہمیں واپس آنےکے بعد پریشان کررہے ہیں، خواہش ہے کہ آپ ہمارے ہتھیاروں سے معذور اور زخمی بچوں کے خواب دیکھیں، خواب میں زخمی بچوں کی بے قرار مائیں ہم سے ان کی جان بچانے کی منت کرتی ہیں، آپ وہ چیخیں سن سکیں جو ہمارا ضمیر ہمیں بھولنے نہیں دیتا۔ امریکی ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ ہم اسرائیل کے غزہ پرحملےکے انسانی نقصانات پر تبصرےکےلیے اچھی پوزیشن میں ہیں، اسرائیل اور تمام فلسطینی مسلح گروپوں کو اسلحےکی فراہمی پرپابندی لگائی جائے، فوری اور مستقل جنگ بندی تک اسرائیل کی فوجی، سفارتی اور اقتصادی مدد روکی جائے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ڈاکٹرز نے اپنے خط میں لکھا کہ امریکی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ہماری حکومت ایساکرنےکی پابند ہے۔
Related Posts
بنگلہ دیش میں مظاہروں میں کمی کے بعد کمیونیکیشن سروسز بحال البتہ سوشل میڈیا پر پابندی برقرار
- Admin
- July 24, 2024
- 0
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست ہے جبکہ سوشل میڈیا پر پابندی برقرار ہے۔مقامی میڈیا کا بتانا […]
ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 51 کان کن ہلاک متعدد زخمی
- Admin
- September 22, 2024
- 0
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت تہران سے 540 کلو میٹر دور صوبہ خراسان کے […]
امریکہ میں ایک ماہ تک جنگل میں گم رہنے والا شخص بیریز، مشرومز اور پانی کے ذریعے زندہ رہنے میں کامیاب
- Admin
- October 29, 2024
- 0
امریکا کے ایک نیشنل پارک میں ایک ماہ تک بھٹکنے والے شخص نے مشروم، بیریز اور پانی کے ذریعے اپنی زندگی کو بچایا اور جب […]