حزب اللہ سربراہ کی شہادت کے بعد عراق میں 100 بچوں کا نام نصر اللہ رکھ دیا گیا

حزب اللہ سربراہ کی شہادت کے بعد نومولود بچوں کے نام رکھنے کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔27 ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے تھے۔حسن نصراللہ  تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک حزب اللہ کے سربراہ تھے،وہ اسرائیلی اور مغربی اثر و رسوخ کے خلاف مزاحمت کی علامت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ عراق میں بھی ان کے کافی پیروکار تھے۔
یہی وجہ ہے کہ ان کی شہادت کے بعد عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوئے۔ مظاہرین نے اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد عراق میں  کئی نومولود بچوں کا نام حزب اللہ کے سربراہ کے اعزاز میں نصراللہ رکھ دیا گیا۔عراق کی وزارت صحت کے مطابق حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ملک بھر میں تقریباً 100 نومولود بچوں کا ‘نصراللہ’ رجسٹرڈ ہوا ہے

Leave a Reply