ڈیلی میل کے آرٹیکل سے عمران خان کی حقیقت مزید عیاں ہو گئی، بیرسٹر عقیل

بیرسٹر عقیل ملک نے ڈیلی میل میں عمران خان سے متعلق چھپے آرٹیکل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی اخبار کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق حقائق دنیا کے سامنے رکھے گئے ہیں، آرٹیکل سے عمران خان کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔مشیر برائے قانون و انصاف نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ڈس گریس کا لقب دیا، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چوری کرنا بانی پی ٹی آئی کی عادت ہے، ملک میں دہشتگردی کی لہر میں تیزی عمران خان کا دیا ہوا تحفہ ہے

Leave a Reply