ایران میں بس کو پیش آنیوالے حادثے کی تفصیلات سامنے آگئیں، بس فنی خرابی کے باعث بے قابو ہوئی تھی

تین روز قبل ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس میں 35 پاکستانی جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔ پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔اس معاملے پر وزارت خارجہ کا کرائسسز مینجمنٹ سسٹم بھی فعال ہو گیا ہے اور حکومت ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔لاڑکانہ میں مقامی امن کمیٹی کے ممبر مولانا قمر عباس نقوی نے بتایا کہ ایران حادثے میں جاں بحق افراد میں سے بیشتر کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور اور کندھ کوٹ سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ زائرین کی بس میں سفر کے آغاز کے 3 گھنٹے بعد ہی خرابی پیدا ہو گئی تھی، ایران پہنچنے کے دوران بس کی بیٹریوں اور بریک کی دو بار مرمت کی گئی۔مولانا قمر عباس کا کہنا تھا ایران پہنچنے کے بعد بس کے بریک اور اے سی سسٹم خراب ہو گئے تھے، حادثے سے قبل بس ڈرائیور سے بےقابو ہو چکی تھی، بس بے قابو ہو کر تیز رفتاری سے قلابازیاں کھاتی گئی۔ان کا کہنا تھا قافلے کے سربراہ کی ایران میں گرفتاری کی اطلاعات ہیں، میتیوں اور زخمیوں کو جلد پاکستان لانے کے انتظامات کیے جائیں

Leave a Reply