ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد ایکس کے صارفین میں کمی کا انکشاف

اکتوبر 2022 میں ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا جس کے بعد سے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مشکلات کا سامنا ہے۔اب ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد سے ایکس کے صارفین کی تعداد میں اضافہ تھم گیا ہے۔فنانشنل ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 کی دوسری سہ ماہی کے دوران ایکس کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 25 کروڑ 10 لاکھ رہی۔اپریل سے جون 2023 کے مقابلے میں 2024 کی دوسری ماہی کے دوران ایکس کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں محض 1.6 فیٰصد اضافہ ہوا۔

Leave a Reply