ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہر حال میں جلسہ کرنا چاہتے تھے، علی امین اور اسد قیصر میں طے پایا تھا کہ اسلام آباد ہر حال میں جانا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ علی امین اور اسد قیصر نے طے کیا تھا کہ انتظامیہ جہاں روکے وہاں جلسہ ہوگا، دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطے میں قانون ہاتھ میں نہ لینے پربھی اتفاق ہواتھا۔اس سے قبل صوابی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ این او سی منسوخ ہونے کے باوجود آج جلسہ کرنا تھا، بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ رک جاؤ تو ہم رک گئے، انہوں نے حکم دیا کہ 8 ستمبر کو جلسہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے، ہمیں مجبورنہ کیا جائے کہ اس حد تک جائیں کہ پھر کنٹرول نہ کرسکوگے، بانی پی ٹی آئی نے ایک بارپھر آئین و قانون کی پاسداری کی، آئین و قانون پرعمل درآمد کرنا سب پر فرض ہے۔علی امین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب چاہیں گے جلسہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ 8 ستمبرکوبھرپورجلسہ کرنا ہے جو اب 8 ستمبر کو ہی ہوگا
Related Posts
لیفٹیننٹ جنرل ر فیض حمید کو آرمی تحویل میں لے لیا گیا، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع
- Admin
- August 12, 2024
- 0
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے […]
علی امین کا نازیبا بیان: پی ٹی آئی قیادت کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے مائیک اٹھا لئے
- Admin
- September 14, 2024
- 0
جمعہ کو پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا، شبلی فراز اور رؤف حسن نیوزکانفرنس کرنے بیٹھے تو وہاں موجود صحافیوں نے گزشتہ دنوں جلسے […]
جماعت اسلامی کا مطالبات کی منظوری تک ملک بھر میں دھرنے دینے کا اعلان
- Admin
- July 30, 2024
- 0
راولپنڈی میں دھرنا مظاہرین سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر دھرنا شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں […]