بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے سپریم کورٹ آف انڈیا کا آفیشل یوٹیوب چینل ہیک کرکے اس پر ایک امریکی کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والی کرپٹو کرنسی کا اشتہار لگا دیا۔ خبر کے مطابق ہیک ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست (لائیو) دکھائے جانے والی عدالتی کارروائی اچانک رک گئی اور کچھ دیر بعد ایک ویڈیو چلنے لگی جس میں امریکی کرپٹو کمپنی کا نام اور کرنسی کا اشتہار تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ چینل ہیک ہونے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور فی الحال عدالت کی ویب سائٹ سے چینل کا لنک ہٹا دیا گیا ہے
Related Posts
کملا ہیرس کا صدر بننے پر گھر خریدنے والے امریکی شہریوں کو 25 ہزار ڈالر دینے کا اعلان
- Admin
- October 16, 2024
- 0
کملا ہیرس نے ایک بیان میں کہا کہ اگر میں صدر بنی تو مواقع سے بھرپورمعیشت ہوگی اور پہلی بار گھر خریدنےوالوں کو 25 ہزار […]
امریکی میڈیا کا شام میں اسرائیلی بمباری میں سنئیر حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کا دعوی
- Admin
- November 23, 2024
- 0
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینئر حزب اللہ کمانڈر علی موسیٰ دقدوق کو حالیہ فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق علی […]
جاپان کا سب سے بڑا پہاڑ ماونٹ فیوجی برف سے محروم، 130 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
- Admin
- November 2, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماؤنٹ فیوجی جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے جنوب مغرب میں واقع ہے جس کی اونچائی 3 ہزار 776 میٹر یعنی 12 […]