مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج پر حملے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں گزشتہ روز بھارتی فوج کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 بھارتی فوجی موقع پر ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔بعدازاں زخمی فوجیوں میں سے ایک دوران علاج ہلاک ہوگیا جس کے بعد ہلاک فوجیوں کی تعداد 3 ہوگئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملے کے بعد بھارتی فوجیوں نے بوکھلاہٹ میں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کی زد میں آکر بھارتی فوج کے ساتھ بطور پورٹر کام کرنے والے 2 شہری بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔حملے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی بھی شروع کردی
Related Posts
امریکہ نے جنگ کیلئے اسرائیل کو کتنے ڈالرز دئے اور اسرائیل کو یومیہ کتنا نقصان ہو رہا ہے تفصیلات سامنے آگئیں
- Admin
- October 8, 2024
- 0
سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی غزہ جنگ کو گزشتہ روز ایک سال مکمل ہوا جب کہ اب یہ جنگ غزہ اور اسرائیلی سے […]
پختونخوا حکومت کا وزیر اعلی کی بازیابی کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ
- Admin
- October 6, 2024
- 0
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی گمشدگی کا معاملہ پشاور ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے اور اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کا کہنا ہے کہ […]
کلکتہ میں لیڈی ٹرینی ڈاکٹر زیادتی کے بعد قتل، بھارت میں ڈاکٹرز سڑکوں پر نکل آئے
- Admin
- August 14, 2024
- 0
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے کمرے سے ملی۔ڈاکٹرز کا بتانا ہےکہ […]