حماس ترجمان نے کہا کہ حالیہ مزاکرات کے بعد جو تجاویز دی گئی ہیں وہ ان تجاویز سے مختلف ہیں جو امریکی صدر جو بائیڈن نے پیش کی تھیں اور جن پر 2 جولائی کو تمام فریقین نے اتفاق کیا تھا۔ حماس نے کہا کہ ہم اسے امریکا کی جانب سے نیتن یاہو کی نئی شرائط کو قبول کرنے اور غزہ میں اس کے مجرمانہ منصوبوں کے لیے رضامندی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اس سے قبل حماس نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ نئی تجاویز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خیالات سے مکمل ہم آہنگ ہیں جو غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا اور مکمل جنگ بندی سے انکار کرچکا ہے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیانات کے باوجود اسرائیل غزہ سے فوج کے انخلا پر تیار ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی میں امریکی صدر نے اسرائیلی حکام سے مشاورت کے بعد 3 مراحل پر مشتمل جنگ بندی معاہدہ تجویز کیا تھا جس پر حماس نے بھی اتفاق کیا تھا۔ ان تجاویز کے مطابق پہلا مرحلہ 6 ہفتے تک ابتدائی جنگ بندی کا تھا، اس دوران اسرائیلی فوجیں غزہ سے نکل جائیں گی، یرغمالیوں اور سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوگا، فلسطینی شہری غزہ واپس جائیں گے اور غزہ میں روزانہ 600 ٹرک امداد لے کر آئیں گے۔دوسرے مرحلے میں حماس اور اسرائیل جنگ کے مستقل خاتمے کی شرائط پر بات چیت کریں گے اور تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو ہونا تھی مگر بعد ازاں اسرائیل ان مذاکرات سے پیچھے ہٹ گیا اور پھر جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل نا دی جاسکی
Related Posts
فلسطین کی ایک آزاد ریاست بننے کی حمایت کرتے ہیں، روسی سفیر ایلبرٹ خورے
- Admin
- November 12, 2024
- 0
کراچی کونسل آن فارن ریلیشنس اور حکومت سندھ کے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کی گئی […]
دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال کا استعفی دینے کا فیصلہ ، جلد نئے الیکشن کا مطالبہ
- Admin
- September 15, 2024
- 0
بھارتی میڈیا کی خبر کے مطابق سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا ہونے والے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان […]
ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد ایکس کے صارفین میں کمی کا انکشاف
- admin
- July 10, 2024
- 0
اکتوبر 2022 میں ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا جس کے بعد سے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو […]