کراچی کونسل آن فارن ریلیشنس اور حکومت سندھ کے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں روسی سفیر ایلبرٹ خورے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر خطے کی کشیدہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے روسی سفیر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایک سال سے کشیدگی جاری ہے، ہم اسرائیل فلسطین میں امن کے خواہاں ہیں ، وہ فلسطین کی ایک آزاد ریاست بننے کی حمایت کرتے ہیں جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔دوسری جانب روسی سفیر ایلبرٹ خورے نے کہا کہ روس پاکستان کی برکس میں شمولیت کی خواہش کی حمایت کرتا ہے، اور پاکستان یوکرین کے معاملے پر مغرب کے پریشر میں نہیں آیا۔روسی سفیر نے پاکستان کو ایس سی ا وکے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک آزاد مالیاتی نظام کی حمایت کرتا ہے اور ایس سی او کی نیشنل کرنسیز میں ٹرانزیکشن کے روڈ میپ کی بھی حمایت کرتا ہے۔ایلبرٹ خورے کے مطابق امریکی ویٹو نے یو این ایس سی کو مفلوج کردیا ہے، یو این ایس سی اپنے امن قائم کرنے کے مینڈیٹ کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے، یو این ایس سی میں 4 کراردادیں پاس ہوئیں مگر کسی میں بھی مکمل سیزفائر کی بات نہیں ہوئی، امریکا کے ریٹو کی وجہ سے یو این ایس سی مفلوج ہو کر رہہ گئی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین کراچی کونسل آن فارن ریلیشنس نادرہ پنجوانی نے کہا کہ امریکا کی اس خطے میں دلچسپی کی وجہ سے روس سے تعلقات پیچیدہ رہے پاکستان اور روس کے تعلقات 2010 سے بہتر ہونا شروع ہوئے مگر لوگوں سے لوگوں کے تعلقات میں مزید بہتری کی ضرورت ہے
Related Posts
عدنان صدیقی کی برطانوی بادشاہ سے ملاقات، شاہ چارلس نے پاکستان کے بارے میں کیا کہا؟
- Admin
- November 16, 2024
- 0
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کی برطانوی بادشاہ چارلس سوئم نے ملاقات میں پاکستان کے حوالے سے دلچسپ گفتگو ہوئی۔اداکار عدنان صدیقی […]
پی ٹی آئی میں پارٹی ٹکٹ اور عہدہ احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط
- Admin
- November 18, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں پارٹی ٹکٹ اور عہدہ احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط کر دیا گیا ہے، بشریٰ بی […]
بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج کا خدشہ، حکومت نے لازمی سروس ایکٹ نافذ کر دیا
- Admin
- September 15, 2024
- 0
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت نے ڈسکوز، این ٹی ڈی سی اور جنکوز پرلازمی سروس ایکٹ نافذ کیا ہے اور لازمی سروس ایکٹ […]