اداکارہ قدسیہ علی کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں میزبان سے لڑکیوں کی شادی کیلئے رکھی جانے والی ڈیمانڈز پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کروڑوں لڑکے صرف اس لیے کنوارے ہیں کیوں کہ لڑکیوں کی ڈیمانڈز زیادہ ہیں۔قدسیہ علی نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا ہم لڑکیاں اتنی ڈیمانڈز میں کیا مانگتے ہیں ؟ ہم لڑکیاں ایک وفادار لڑکا ، ہینڈسم لڑکا ، پیار کرنے والا لڑکا اور خیال رکھنے والا چاہتے ہیں، اور یہ سارے لڑکے آپس میں نہ ملیں۔اداکارہ نے بات مکمل کرتے ہوئے میزبان سے پوچھا ؟سمجھ آئی میری بات آپ کو؟ جس پر میزبان نے کہا ایسا لڑکا تو آپ لوگوں کیلئے ریڈی میڈ بنوانا پڑے گا اس پر اداکارہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ آپ میرا مذاق سمجھ ہی نہیں پائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی کئی اداکارائیں شادی کیلئے لڑکوں کے معاشی طور پر مضبوط ہونے کے ساتھ تعلیم یافتہ اور ہینڈسم ہونے کی ڈیمانڈز کا اعتراف کرچکی ہیں
Related Posts
ہم سب ایک جیسے لوگ ہیں، سنیدھی چوہان کی پاکستانی فنکاروں کی تعریف
- Admin
- August 6, 2024
- 0
بالی وڈ کی بیشتر فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی سنیدھی چوہان نے ایک انٹرویو میں پاکستانی موسیقی اور گلوکاروں کے حوالےسے بات کرتے […]
کترینہ کیف کے ساتھ موازنے پر انڈسٹری میں کڑی تنقید کا سامنا رہا، زرین خان
- Admin
- August 1, 2024
- 0
اداکارہ زرین خان نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو میں بتایا کہ فلم ویر کے بعد میری زندگی بہت بری ہوگئی تھی اور اس فلم […]
کن پاکستانی اداکاراوں کو ایکٹنگ نہیں آتی اداکار اظفر علی نے بتا دیا
- Admin
- July 12, 2024
- 0
اداکار اظفر علی نے شوبز انڈسٹری میں ہٹ ڈرامے کرنے والی اداکارہ رمشا خان، کبریٰ خان اور نازش جہانگیر کی اداکاری کے بارے میں اپنے […]