پولیس حکام کے مطابق کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر ہونے والے حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ کلیم موسیٰ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں چینی باشندوں کے اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا، چینی باشندوں کا اسکواڈ ائیرپورٹ سے شارع فیصل جا رہا تھا، دھماکے کی ذمےداری کالعدم تنطیم بی ایل اے نے قبول کی۔متن میں کہا گیا ہے کہ حملہ ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے کیا گیا، حملے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، دھماکے میں 15 گاڑیاں متاثر ہوئیں، ایک پولیس موبائل بھی تباہ ہوئی، حملے میں رینجرز اہلکار حبیب اللہ زخمی ہوا۔سی ٹی ڈی تھانے میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم دہشت گرد نے بارود سے بھری ڈبل کیبن گاڑی چینی باشندوں کے کانوائے میں گھسائی، کانوائے میں پولیس اور رینجرز کی گاڑیوں بھی شامل تھیں، دھماکے کی جگہ سے ایک زخمی اور دو چینی باشندوں کی لاشیں اسپتال بھیجی گئیں، ایک نامعلوم لاش کی باقیات بھی اسپتال بھجوائی گئیں۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ حملہ آورنے مبینہ طور پر غیرملکی دشمن خفیہ ایجنسی کی مدد سے چینی باشندوں کو نشانہ بنایا، دہشت گرد حملہ پاکستان اور چین کے تعلقات اور ملکی سلامتی کو متاثر کرنے کے لیے کیا گیا، کالعدم تنظیم نے نامعلوم دہشت گرد کی ذہن سازی اور غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مدد حاصل کی۔کالعدم تنظیم کے ترجمان جنید بلوچ نے حملے کی ذمے داری قبول کی اور حملے کے ماسٹر مائنڈز میں کمانڈر بشیر احمد بلوچ اور عبدالرحمان عرف رحمان گل شامل ہیں، ماسٹر مائنڈ سمیت دیگر سہولت کاروں نے حملے کا منصوبہ بنایا تاہم تحقیقاتی اداروں کی جانب سے مختلف حملے کی تحقیقات جاری ہیں
Related Posts
بنگلہ دیش میں مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے معاملے پر سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری
- Admin
- October 17, 2024
- 0
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔شیخ حسینہ واجد […]
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے غصے کے وقت صرف اللہ ہی مدد کر سکتا ہے، جسٹس یحیی آفریدی
- Admin
- October 25, 2024
- 0
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے لیے رکھے گئے الوداعی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا چیف جسٹس قاضی […]
عمران خان کو بچانے کیلئے کوئی مخلص نہیں، 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہو رہی، فیصل واوڈا
- Admin
- November 19, 2024
- 0
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ 24 نومبر کو کچھ نہیں ہونا، پی ٹی آئی قیادت اندرون خانہ لیٹی […]