چیف جسٹس آف پاکستان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر فیصل آباد میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا

فیصل آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان کو جان سے مارنے اورسر کی قیمت لگانے پر
تھانہ ریلبازار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ مزمل حسین ٹی ایس آئی کی مدعیت میں ٹی ایل پی کے 6 قائدین سمیت 600 سے 700 کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی سمیت بارہ مختلف دفعات شامل ہیں
ٹی ایل پی قائدین میاں اکمل حسین،ضمیر الحسن رضوان،علی گجر،فاروق چوہان، شہریار کموکا،نوید شفیع نامزد ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ شہریار کموکا نے دوران تقریر کہا کہ جو بھی چیف جسٹس آف پاکستان کا سرقلم کر کے لائے گا اپنی جیب سے 20 لاکھ روپے دونگا دیگر قائدین نے بھی تقاریر میں چیف جسٹس آف پاکستان کو جان سے مارنے کی دھکمیاں دے کر ارتکاب جرم کیا ہے

Leave a Reply