راولپنڈی میں مسلسل بارش سے نالہ لئی کی سطح بلند، آبادی کی آگاہی کیلئے سائرن بجا دئے گئے

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں، نالہ لئی کے اطراف آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے جب کہ ندیم کالونی اور جاویدکالونی کےمکینوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ایم ڈی واسا کے مطابق بارشوں کے بعد  نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ اور گوالمنڈی پل پر پانی کا لیول 4 فٹ ہے، گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 12 فٹ ہوگئی جس کے بعد  خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔ 
ایم ڈی واسا کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور 50 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔واساحکام کا بتانا ہے کہ جڑواں شہروں میں موسلادھار بارشوں کے بعد  واسا راولپنڈی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، واسا ٹیمیں  نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری کی مدد سے نکاسی آب میں مصروف ہیں

Leave a Reply