فلور ملز کے بعد سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے بھی وِد ہولڈنگ ٹیکس مسترد کردیا اور ہفتے کی رات 12 بجے سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نےہڑتال کا اعلان لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹیکس ہدف بڑھاکر تاجروں اور صنعتکاروں کیلئے کاروبار کے مواقع کم کر دیےگئے، جتنا زیادہ ٹیکس لگے گا، لوگ اتنا زیادہ ٹیکس چوری کی طرف جائیں گے۔ایسوسی ایشن کے مطابق سیمنٹ کی بوری کی قیمت 500 روپے ہونی چاہیے تھی جو 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے، سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے پاس ہڑتال پر جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ ہفتے کی رات 12 بجے کے بعد کوئی سیمنٹ ڈیلر کمپنیوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائے گا۔دوسری جانب حکومت سے مذاکرات کے بعد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 10 روز کیلئے مؤخرکردی۔
Related Posts
سات ارب ڈالر قرض کا معاملہ، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 4 ستمبر تک کا شیڈول جاری، پاکستان کا نام شامل نہیں
- Admin
- August 26, 2024
- 0
آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ کا 4 ستمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے تاہم بورڈ کے شیڈول میں فی الحال پاکستان […]
پی ٹی آئی رہنما روف حسن دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
- Admin
- July 28, 2024
- 0
تین روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ایف آئی اے نے رؤف حسن کو ڈیوٹی جج مرید عباس کی عدالت میں پیش کر […]
پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا زیادہ ہے
- Admin
- July 26, 2024
- 0
پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس بھارت سے 9.4 گنا […]