آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق سعود شکیل 20 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم بھی ایک درجہ ترقی پاکر 19 سے 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔سعود شکیل نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی 5 اننگز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 280 رنز اسکور کیے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے، بھارت کے نوجوان یشسوی جیسوال ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ویرات کوہلی 6 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، راچن رویندرا 8 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
Related Posts
بشری بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے صرف خان کا پیغام پہنچایا، شبلی فراز
- Admin
- November 19, 2024
- 0
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ جلسہ اور احتجاج ہمارا سیاسی و قانونی حق بنتا ہے، پر امن جلسے […]
حزب اللہ سے جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے کیپٹن سمیت 6 اہلکار ہلاک
- Admin
- November 14, 2024
- 0
بیروت: لبنان میں حزب اللہ کےساتھ جاری لڑائی میں گزشتہ روز مزید 6 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز […]
تاریخ گواہ ہے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا، چینی صدر کا شہباز شریف کی سالگرہ پر پیغام
- Admin
- September 23, 2024
- 0
چینی صدر نے اپنے تہنیتی خط میں لکھا کہ آپ کی سالگرہ پرمبارکباد اورنیک تمناؤں کا اظہارکرتا ہوں، آپ کے لیے اچھی صحت اور ہر […]