بیروت: لبنان میں حزب اللہ کےساتھ جاری لڑائی میں گزشتہ روز مزید 6 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز لبنانی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں ایک کیپٹن سمیت 6 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ خبر کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنانی سرحدی علاقوں میں جاری کارروائیوں میں مزید توسیع کرنے کے اعلان کے بعد یہ اسرائیلی فوج کا پہلا بڑا جانی نقصان ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق فوجی ایک سرحدی گاؤں میں واقع عمارت میں کارروائی کے دوران حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ہلاک ہوئے اور ہلاک ہونے والے تمام اسرائیلی فوجیوں کا تعلق گولانی بریگیڈ سے تھا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان میں زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک 47 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں