حکومتی ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے مزید مختلف اداروں کی نجکاری سے متعلق پلان پرعمل درآمد کے لیے وزارت نجکاری اور وزارت صنعت و پیداوار کو ٹاسک دیا ہے۔ذرائع کےمطابق وزارت صنعت و پیداوار کے ادارے پاکستان اسٹون ڈیولپمنٹ کمپنی اور پاکستان آٹوموبیل کارپوریشن کی نجکاری کرنےکیلئے نشاندہی کی گئی ہے۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ، کھادی کرافٹس ڈیولپمنٹ کمپنی، ایگروفوڈ پروسیسنگ، لیدرکرافٹس ڈیولپمنٹ کمپنی، مور افیکو انڈسٹریز، ساودرن پنجاب ایمبروائڈری انڈسٹری اور گوجرانوالہ بزنس سینٹرکی نجکاری کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کیمیکل اینڈ انرجی سیکٹر اسکلز ڈیولپمنٹ کمپنی اور اسپن یارن ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ کمپنی کی نجکاری کرنےکا پلان بھی بنایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی پہلی ترجیح ان اداروں کی نجکاری ہوگی اوردوسرے آپشن کے طور پر ان اداروں کو ختم کرنا بھی پلان کا حصہ ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کاحجم اور اخراجات کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر عمل درآمد ہورہا ہےجس میں اداروں کو بند، اداروں کی نجکاری اور اداروں کوضم کرنے سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں اعلیٰ اختیاراتی رائٹ سائزنگ کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے، وفاقی حکومت، رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مختلف فیصلے کر رہی ہے
Related Posts
افغان سفارتخانے کی وضاحت مسترد، قومی ترانے کی بے حرمتی عالمی قوانین کیخلاف ہے، پاکستان
- Admin
- September 19, 2024
- 0
پاکستان نے افغان قونصلر جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے حرمتی کے معاملے پر افغانستان کے سفارت خانے کی وضاحت کو سختی سے […]
ایکس بندش کیس: عدالت نے حکومت سے ایکس سے خط و کتابت کا ریکارڈ طلب کر لیا
- Admin
- September 24, 2024
- 0
سندھ ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں وکیل درخواست گزار اور ایڈیشنل اٹارنی […]
پاکستان میں آنلائن مواد کو بلاک کرنے کیلئے ویب مانیٹرنگ سسٹم کا استعمال جاری
- Admin
- August 29, 2024
- 0
قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) پاکستان میں آن لائن ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کو بلاک کرنے کے […]