جماعت اسلامی کے دھرنے اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر ریڈ زون اور راولپنڈی سے دارالحکومت آنے والے راستوں کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا ہے۔راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی بند کردی گئی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انتظامیہ کا بتانا ہےکہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں بھی میٹروبس سروس بند کردی گئی ہے جو آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک بند کی گئی۔فیض آباد کے مقام پر راولپنڈی جانے والے راستہ کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور مری روڈ پر چاندنی چوک اور سکستھ روڈ پر کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں۔ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی کے خلاف دھرنا ضرور ہوگا اور قافلے اسلام آباد کی طرف رواں ہیں۔امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان اور نائب امیر لیاقت بلوچ اسلام آباد موجود ہیں، لیاقت بلوچ کے گھر چھاپے میں دو ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔جماعت اسلامی نے لاہور، گجرات، وہاڑی، سرگودھا، حافظ آباد اور فیصل آباد سے متعدد کارکنان کو حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی، گرفتار کارکنوں کی رہائی اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے
Related Posts
حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کا اسرائیل پر پہلا بڑا حملہ، اسرائیلی بیس کو نشانہ بنایا
- Admin
- October 1, 2024
- 0
حزب اللہ نے اپنے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد آج پہلی مرتبہ اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کرتے ہوئے اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس بیس […]
سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب کرنے کا اعلان
- Admin
- October 30, 2024
- 0
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی جس دوران سعودی وزیر نے پاکستان میں سرمایہ […]
پی ٹی آئی کا احتجاج: وزارت داخلہ کا سرکاری مشینری کے استعمال کو رکوانے کیلئے چیف سیکرٹری کے پی کو مراسلہ
- Admin
- November 21, 2024
- 0
تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی وزارت داخلہ کے سیکشن افسر کی جانب سے چیف سیکریٹری کے پی کو ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے۔وزارت […]