عمران خان نے سلمان اکرم اور فیصل چوہدری کے درمیان صلح کروا دی، فواد کیلئے سخت پیغام

 بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور اپنے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کے درمیان صلح کرا دی۔
ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فیصل چوہدری کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے رہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو بھی معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان صلح کے وقت بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے۔عمران خان نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بھی پیغام بھجوایا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ فواد چوہدری سے کہیں لیڈرشپ اور پارٹی کے خلاف بیان بازی سے باز رہیں۔یاد رہے کہ تین روز قبل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کو طبی سہولیات کے حوالے سے ایک درخواست دائر کی تھی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے درخواست سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم پیر کے روز ایک نئی درخواست دائر کرے گی

Leave a Reply