نیوزی لینڈ سے مسلسل ناکامی پر کوہلی آپے سے باہر، سارا غصہ آئس باکس پر اتار دیا

بھارتی شہر پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
دوسرے ٹیسٹ  میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ میں 113رنز سے شکست دی اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک بار پھر کیوی  اسپنر  مچل سینٹنر کا شکار بننے کے بعد ویرات کوہلی اپنی مایوسی اور غصے پر قابو نہ پا سکے اور ڈریسنگ روم جاتے ہوئے  سیڑھیوں پر رکھے آئس باکس پر بلا دے مارا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو میں 12 رنز پر وکٹ گنواکر ڈریسنگ روم جاتے ویرات کوہلی کو بلا آئس باکس پر مارتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی جہاں نیوزی لینڈ کیخلاف بھارتی ٹیم کی بدترین کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں وہیں کوہلی کے جارحانہ رویے پر بھی تنقید کر رہے ہیں

Leave a Reply