ایران نے اسرائیل کو حالیہ حملے کا جواب دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‘صیہونی حکومت کو یقینی اور مؤثر جواب دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کریں گے’۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ہمارے ردعمل کی نوعیت اسرائیلی حملے کی نوعیت پر منحصر ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ دنوں ایرانی فوجی مقامات پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 ایرانی فوجی جاں بحق ہوئے تھے۔ گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ صیہونی ایران کے حوالے سے غلط اندازہ لگا رہے ہیں اور وہ اب تک ایرانی عوام کی طاقت اور عزم کو نہیں سمجھ سکے، ہمیں انہیں یہ سمجھانے کی ضرورت ہے
Related Posts
بھارت کے چھوٹے سے گاوں میں کملا ہیرس کی جیت کی دعائیں کی جانے لگیں
- Admin
- November 5, 2024
- 0
بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی سے تقریباً 300 کلومیٹر دور واقع تلاسین دھراپرم گاؤں میں امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس […]
کارساز حادثے کی مرکزی ملزمہ کی ضمانت منظور، فریقین میں معاملات طے پا گئے
- Admin
- September 6, 2024
- 0
کراچی کی مقامی عدالت میں کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں مقتول عمران عارف کی بیوہ ،بیٹی اور بیٹا عدالت میں […]
ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلےپر اپیل دائر کر دی
- Admin
- July 23, 2024
- 0
پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کی جس میں حامد رضا، الیکشن کمیشن اور سنی اتحادکونسل […]