یوٹیوب میں فیملی سینٹر کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے والدین یا سرپرست یہ ٹریک کرسکیں گے کہ ان کے بچے اس ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر کیا دیکھ رہے ہیں۔اس فیچر سے والدین اور بچوں کے اکاؤنٹس زیادہ آسانی سے لنک ہو جائیں گے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس فیچر کا مقصد پلیٹ فارم میں مواد تیار کرنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔والدین یوٹیوب ایپ کی سیٹنگز میں جاکر فیملی سینٹر پیج پر جائیں۔وہاں انوائیٹ اے ٹین (invite a teen) آپشن پر کلک کریں اور کیو آر کوڈ کے ذریعے اکاؤنٹس کو لنک کریں۔اکاؤنٹس کو لنک کرنے کے بعد والدین اپنی بچوں کی تمام تر سرگرمیوں جیسے کمنٹس، سبسکرپشنز اور اپ لوڈز وغیرہ جیسی تمام تر تفصیلات دیکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔والدین اس وقت بھی ای میل نوٹیفکیشن بھیج سکیں گے جب بچوں کی جانب سے لائیو اسٹریمز شروع کی جائے گی یا یوٹیوب پر نئی ویڈیو پوسٹ کی جائے گی۔لنک اکاؤنٹس فیچر والدین اور بچوں دونوں کو کنٹرول فراہم کرتا ہے اور اسے کسی بھی وقت ٹرن آف کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق اس فیچر کو آئندہ چند دن میں دنیا بھر کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس بات کا امکان ہے کہ آنے والے مہینوں میں فیملی سینٹر میں مزید فیچرز کا اضافہ کیا جائے گا
Related Posts
طلاق کی پوسٹ لائیک کرنے پر ابھیشیک اور ایشوریا میں پھر سے طلاق کی افواہیں زیر گردش
- Admin
- July 18, 2024
- 0
مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ابھیشیک کا اہلیہ اور بیٹی کے بجائے والدین کے ہمراہ فوٹوشوٹ ایک بار پھر موضوع بحث […]
چوری کا مقدمہ درج کروانا ہے تو اب پہلے پولیس کو حلف دینا ہو گا کہ واقعی چوری ہوئی ہے، فیصل آباد پولیس کی انوکھی منطق
- Admin
- August 30, 2024
- 0
فیصل آباد میں حصول انصاف و مقدمات کے اندراج کیلئے پولیس کی انوکھی منطق سامنے آئی ہے۔پولیس گھر میں چوری ہونے پر مقدمہ کے اندراج […]
فیفا کی منفرد انداز میں پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد
- Admin
- August 14, 2024
- 0
فیفا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پاکستان کے خواتین اور مرد فٹبال کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اردو میں مبارکباد دی اور لکھا ’77 […]